Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / شام کے شہر حلب پر سرکاری فوج کا حملہ ‘40 باغی ہلاک

شام کے شہر حلب پر سرکاری فوج کا حملہ ‘40 باغی ہلاک

بیروت 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام )شام کی سرکاری فوج نے آج باغیوں کے ٹھکانوں پر جو شمالی شام کے شہر حلب میںواقع ہے فضائی حملے کئے جن کے بعد ایک زبردست دھماکے کی آواز سنائی دی۔ انسانی حقوق کی علم بردار شامی رسدگاہ کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ اس حملہ میں 40 باغی ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے بموجب فضائی حملوں سے باغیوں کے اڈے میںموجود گولہ با

بیروت 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام )شام کی سرکاری فوج نے آج باغیوں کے ٹھکانوں پر جو شمالی شام کے شہر حلب میںواقع ہے فضائی حملے کئے جن کے بعد ایک زبردست دھماکے کی آواز سنائی دی۔ انسانی حقوق کی علم بردار شامی رسدگاہ کے صدر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ اس حملہ میں 40 باغی ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے بموجب فضائی حملوں سے باغیوں کے اڈے میںموجود گولہ بارود کا ذخیرہ زور دار دھماکہ سے پھٹ پڑا جس سے زلزلہ آجانے کا احساس ہوا اور 40 باغی بشمول تین قائدین ہلاک ہوگئے ۔ دولت اسلامیہ کے جنگجووں نے کم از کم 17 افراد بشمول شہریوں کو پامیرا میں سزائے موت دیدی ۔ کم از کم اُن میں سے 4 کا سر قلم کردیا گیا ۔ رامی عبدالرحمن نے کہا کہ یہ شہری ایک مقامی انتظامی کونسل کے ملازم تھے ۔ جنگجووں میں کم از کم ایک سرکاری فوجی شامل تھا جو قومی دفاعی فوج کا ملازم ہے اور حکومت حامی نیم فوجی تنظیم میں بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT