Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / شام کے شہر رقہ میں پوشیدہ زمینی سرنگوں سے 14 افراد ہلاک

شام کے شہر رقہ میں پوشیدہ زمینی سرنگوں سے 14 افراد ہلاک

بیروت ۔ /24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) رقہ کے کھنڈرات میں پوشیدہ زمینی سرنگوں سے جاریہ ہفتہ 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو اس شہر سے نکال باہر کیا گیا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ کے ختم پر 9 شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ کرد زیرقیادت شامی جمہوری فوج کے ترجمان مصطفی بالی نے کہا کہ سابق جہادیوں کے مستحکم گڑھ پر قبضہ کیا جاچکا ہے ۔ امریکی تائید یافتہ فوج نے تباہ شدہ شمالی شامی شہر تک بے گھر لوگوں کے واپس آنے پر امتناع عائد کردیا ہے لیکن ترجمان نے کہا کہ بدبختی سے بعض شہری پوشیدہ طور پر واپس آنے میں کامیاب ہوگئے تاہم انہوں نے ان دھماکوں کی تعداد کا انکشاف نہیں کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT