Thursday , December 13 2018

شام کے شہر غوطہ میں تازہ بمباری ، 20 ہلاک

دوما۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دوما میں بمباری کے احیاء کے نتیجہ میں کم از کم 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ باغیوں کے زیرقبضہ مستحکم گڑھ مشرقی غوطہ میں سکڑتے جارہے ہیں۔ دوما تیسرا سب سے بڑا شہر ہے جو باغیوں کے قبضہ میں ہے۔ کل رات دیر گئے فضائی حملوں اور توپ خانہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج صبح مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے بموجب تازہ خونریزی ایک ہفتہ کی بمباری کے تعطل کے بعد برسرعام آئی ہے جبکہ باغیوں اور حکومت کی تائید یافتہ روسی فوجوں نے قصبہ میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے بمباری میں وقفہ دیا تھا۔ چھوٹی فلائش لائٹ کی مدد سے بمباری کے نتیجہ میں کئی عمارتیں ملبہ کا ڈھیر ہوگئیں۔ ایک زخمی ملبہ سے برآمد کیا گیا۔ ملبہ سے کئی افراد کی چیخ و پکار ہنوز سنائی دے رہی ہے اور اندیشہ ہیکہ مزید کئی افراد ملبہ میں پھنسے ہوئے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT