Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / شام کے شہر ناوا پر باغی و القاعدہ گروپس کا قبضہ

شام کے شہر ناوا پر باغی و القاعدہ گروپس کا قبضہ

بیروت 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے حقوق انسانی گروپ نے آج کہا کہ شامی باغیوں اور القاعدہ نے جنوبی ٹاؤن ناوا کو صدر بشار الاسد کی حامی افواج سے چھین لیا ہے ۔ اس شہر کیلئے کئی ماہ سے لڑائی جاری تھی ۔ مقامی باغی گروپس اور القاعدہ نے جو النصرہ فرنٹ سے الحاق رکھتی ہے اپوزیشن کی پیشرفت کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کی ہے ۔ شہر ناوا صوبہ دار

بیروت 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے حقوق انسانی گروپ نے آج کہا کہ شامی باغیوں اور القاعدہ نے جنوبی ٹاؤن ناوا کو صدر بشار الاسد کی حامی افواج سے چھین لیا ہے ۔ اس شہر کیلئے کئی ماہ سے لڑائی جاری تھی ۔ مقامی باغی گروپس اور القاعدہ نے جو النصرہ فرنٹ سے الحاق رکھتی ہے اپوزیشن کی پیشرفت کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کی ہے ۔ شہر ناوا صوبہ دارا میں ہے جو اردن کی سرحد کے قریب ہے ۔ اس کے علاوہ اس کی ایک جانب سرحد اسرائیل کے قبضہ والی گولان کی پہاڑیوں سے بھی ملتی ہے ۔ باغی اور القاعدہ کے فوجی آج اس شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شمال مشرقی شام میںآج داعش کے کنٹرول والے ایک شہر پر سرکاری فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں 21 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیںاور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی ۔ ناوا شہر پر قبضہ کیلئے گذشتہ کئی ماہ سے لڑائی جاری تھی اور صدر بشار الاسد کی وفادار فوج اس کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر رہی تھی تاہم آج باغی اور القاعدہ کے دستے اس دفاع کو توڑ کر شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT