Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / شام کے صدر بشارالاسد کی برطرفی کے مطالبات پر ایرانی وزیر کی تنقید

شام کے صدر بشارالاسد کی برطرفی کے مطالبات پر ایرانی وزیر کی تنقید

تہران ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ نے صدر شام بشارالاسد کی برطرفی کے مطالبات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے مطالبات عرب ملک کی خانہ جنگی کے آغاز سے کئے جارہے ہیں ۔ محمد جواد ظریف نے یہاں تک کہا کہ جو لوگ گزشتہ برسوں سے بشارالاسد کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں شام میں خونریزی کے ذمہ دار ہیں۔ اعلیٰ سطحی ایرانی سفارتکار نے کسی مخصوص علاقائی ملک کا نام نہیں لیا لیکن امکان ہے کہ وہ ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے بشارالاسد کی اقتدار سے بیدخلی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ دونوں مسلم ممالک نے بشارالاسد کے خلاف جنگ کرنے والے باغیوں کی مدد کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT