Wednesday , October 24 2018
Home / دنیا / شام کے صوبہ ادلیب سے داعش کا مکمل صفایا

شام کے صوبہ ادلیب سے داعش کا مکمل صفایا

بیروت ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں کو شام کے صوبہ ادلیب سے مکمل طور پر نکال باہر کیا گیا۔ ایک جنگی نگراں کار کے مطابق دو روز قبل ہی اس صوبہ پر جو ترکی کی سرحد سے قریب ہے، چڑھائی کی گئی تھی اور دونوں تک گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ادلیب کے موضع باشکن پر ہفتہ کے اواخر میں باغی فورسیس کے اتحاد تحریرالشام جو القاعدہ کے سابق جنگجوؤں پر مشتمل ہے، کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔ یاد رہیکہ 2014ء میں دولت اسلامیہ نے جس نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا وہ حالیہ دنوں میں کمزور پڑ گئی اور اسی کمزوری کی وجہ سے ان کے ہاتھوں سے رقہ اور موصل جیسے اہم شہر بھی نکل گئے۔ وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے ہفتہ کے روز فتح کا اعلان کیا تھا۔ تین سال کی مسلسل کوششوں کے بعد یہ فتح حاصل ہوئی تھی۔ جہادی گروپ نے ملک کے ایک تہائی حصہ پر قبضہ کر رکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT