Friday , November 24 2017
Home / دنیا / شام کے علاقہ پامیرا پر روس کے فضائی حملے

شام کے علاقہ پامیرا پر روس کے فضائی حملے

ماسکو ۔2 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) روس کی فضائیہ نے دولت اسلامیہ زیرقبضہ قدیم شہر پامیرا پر فضائی حملے کئے ۔ وزارت دفاع کے بموجب روس شام میں بمباری کی اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج کے فضائی حملے ایس یو ۔25 جٹ طیاروں کے ذریعہ دولت اسلامیہ کے قلعہ بند مورچوں پر صوبہ حمص کے علاقہ تدمیر میں کئے گئے ۔ جس کے نتیجہ میں ایک زیرزمین تہہ خانہ اور طیارہ شکن توپ خانہ تباہ ہوگیا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جبکہ روس نے اپنے فضائی حملوں کا یونیسکو کے تہذیبی ورثہ کے حامل مقام پر کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ قبل ازیں شام کے سرکاری ٹی وی کے ان بیانوں کی تردید کردی گئی تھی کہ اوائل اکٹوبر میں قدیم شہر پر روس نے فضائی حملے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT