Saturday , December 15 2018

شام کے قلب میں دولت اسلامیہ کا حملہ ، 50 سے زیادہ ہلاک

بیروت۔ 18 مئی (سیاست ڈا ٹ کام) دولتاسلامیہ نے دو سرکاری زیرقبضہ دیہاتوں پر شام کے وسطی صوبہ حما میں حملہ کرتے ہوئے 50 سے زیادہ افراد کو ہلاک کردیا۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق لندن نے کہا کہ یہ حملہ دیہاتوں اقاریب اور ال مبوجین دیہاتوں پر کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ایک اور اطلاع کے بموجب برطانوی فوج کے خلاف وسط شام میں قومی شاہراہ کے قریب جو دارالحکومت دمشق کو شام کے شمالی شہر حلب سے مربوط کرتی ہے، دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے سرکاری زیرقبضہ علاقوں پر حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو قصبہ سلامیہ کے قریب زخمی کردیا۔

TOPPOPULARRECENT