Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / شام کے وزیراعظم کی ایران میں آمد

شام کے وزیراعظم کی ایران میں آمد

تہران ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے وزیراعظم وائل الحلاقی اپنے ملک کے کلیدی حلیف ایران کے رہنماؤں سے بات چیت کیلئے آج تہران پہنچے۔ شام میں جاری خانہ جنگی میں ایران ہی اس ملک کا سب سے بڑا حامی ہے۔ حلاقی کی زیرقیادت وفد میں شام کے وزرائے تیل، صنعت، صحت اور برقی شامل ہیں۔ حلاقی کل ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سے بات چیت کریں گے۔ ح

تہران ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے وزیراعظم وائل الحلاقی اپنے ملک کے کلیدی حلیف ایران کے رہنماؤں سے بات چیت کیلئے آج تہران پہنچے۔ شام میں جاری خانہ جنگی میں ایران ہی اس ملک کا سب سے بڑا حامی ہے۔ حلاقی کی زیرقیادت وفد میں شام کے وزرائے تیل، صنعت، صحت اور برقی شامل ہیں۔ حلاقی کل ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سے بات چیت کریں گے۔ حلاقی کے اس دورہ سے قبل شام کے وزیرخارجہ ولید معلم نے تہران کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے ملک میں گذشتہ تین سال سے جاری تصادم کے خاتمہ کیلئے ایران نے روسی منصوبہ کی تائید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT