Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شام کے پاس اب بھی کیمیکل ہتھیارموجود : میاٹس

شام کے پاس اب بھی کیمیکل ہتھیارموجود : میاٹس

تل ابیب ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنٹاگان سربراہ جم میاٹس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اب کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہا کہ شام کے پاس اب بھی کیمیکل ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے بشارالاسد حکومت کو انتباہ دیا کہ ان کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ جم میاٹس اس وقت اسرائیل کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اویگڈور لیبرمین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ البتہ انہوں نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ شام کے پاس کیمیکل ہتھیاروں کی کتنی مقدار یا تعداد موجود ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر جاریہ ماہ کے اوائل میں شام کے ایک ایئربیس پر کیمیکل حملوں کے خلاف فضائی حملے کئے گئے تھے۔ تاہم وزیر دفاع امریکہ نے ان ذرائع کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا جن سے اُن کو شام میں مزید کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT