Sunday , April 22 2018
Home / دنیا / شام کے 40ہزارافراد کی اپنے گھروں کو واپسی

شام کے 40ہزارافراد کی اپنے گھروں کو واپسی

ماسکو،03اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی غوطہ سے نقل مکانی کرنے والے 40ہزارسے زائدافراداپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔انٹرفیکس نیوزایجنسی نے یہ خبرروس کی وزارت دفاع کے حوالے سے دی ہے ۔انٹرفیکس نے روسی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1123باغی اورانکے خاندان کے افرادمشرقی غوطہ کے دومہ شہرکوچھوڑکرچلے گئے ہیں۔وزارت دفاع نے بتایاکہ انسانی امدادی پروگرام شروع ہونے کے بعد2269باغی اوران کے خاندان کے لوگ دمشق کے مشرقی مضافات اورمرکزی شہردومہ سے چلے گئے ۔شامی انسانی حقوق کی تنظیم نے غوطہ پرحکومتی کارروائی کوسب سے خطرناک جنگ قراردیاہے اورساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اس جنگ میں 1600سے زائد افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔جبکہ دوسری جانب شام کی حکومت کا کہناہے کہ جنگ کے دوران مشرقی غوطہ میں ہوئی مسلسل گولہ باری کے بعد حفاظتی انتظامات کو بحال کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT