Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / شام 6 بجے تک 22 لاکھ جی ایس ٹی ریٹرنس داخل

شام 6 بجے تک 22 لاکھ جی ایس ٹی ریٹرنس داخل

نئی دہلی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کرنے کیلئے دی گئی مہلت کے مطابق آج شام 6 بجے تک ماہ اگست کے 22 لاکھ جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کئے گئے ہیں۔ ٹیکس کی تفصیلات داخل کرنے کے آخری دن زائد از 21.83 لاکھ ریٹرنس داخل کئے گئے اور جی ایس ٹی کے ریٹرنس داخل کرنے کا سلسلہ نصف شب تک جاری رہا۔ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس نظام کے تحت ریٹرنس داخل کرنے کا یہ دوسرا مہینہ ہے اسی طرح گذشتہ ماہ بھی تاجرین نے اپنے جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کئے تھے۔ جولائی میں 45 لاکھ تاجرین نے جی ایس ٹی ریٹرنس داخل کئے تھے جس سے حکومت کو 95 ہزار کرو ڑ کا مالیہ وصول ہوا تھا۔ وزیرفینانس اور جیٹلی نے بتایا کہ فی گھنٹہ ایک لاکھ ریٹرنس داخل کرنے کی گنجائش ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT