Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / شاندار بولنگ پر شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی مبارکباد

شاندار بولنگ پر شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی مبارکباد

دبئی ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان سوپر لیگ میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے شاندار اسپیل کیا اور صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے تمام لوگوں کی توجہ محور بن گئے۔ملتان سلطانز کی ٹیم بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی لیکن شاہین آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی اور ملتان کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔سوشل میڈیا سمیت تمام حلقوں میں شاہین آفریدی کی اس شاندار بولنگ کو خوب سراہا گیا اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپیئن تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں۔ علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگاہیں مستقبل کیلئے بائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر مرکوزہوچکی ہیں جو انہیں تجرباتی طور اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی سرزمین پر12 وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملتان سلطانز کیخلاف ان کی پانچ وکٹوں کی کارکردگی نے مکی کو بھی کافی متاثر کیا ہے جو شاہین کو اضافی فاسٹ بولر کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیم کو رواں سال آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ میچز کھیلنا ہیں جہاں محمد عامر،وہاب ریاض،حسن علی اور محمد عباس کے ساتھ شاہین آفریدی کو بھی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT