Monday , July 16 2018
Home / دنیا / شانگریلاڈائیلاگ سے آئندہ سال مودی خطاب کریں گے

شانگریلاڈائیلاگ سے آئندہ سال مودی خطاب کریں گے

سنگاپور۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال باوقار شانگریلا ڈائیلاگ میں اپنا کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کرنے والے سنگاپور کے تھنک ٹینک نے یہ بات بتائی۔حکومت سنگاپور کیلئے کانفرنس کا انعقاد کرنے والی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجیک اسٹڈیز (IISS) نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سنگاپور لی سین اونگ نے منیلا میں 31ویں آسیان چوٹی کانفرنس میں اپنے اختتامی خطاب کے دوران اس بات کی توثیق کی۔ نریندر مودی یکم جون 2018 ء کو اپنا کلیدی خطاب کریں گے۔ آئی آئی ایس ایس شانگریلا ڈائیٹگ کا انعقاد سب سے پہلے2002ء میں کیا گیا تھا جو وزرائے دفاع، فوجی سربراہان اور اعلیٰ سطحی دفاعی عہدیداروں کی جن کا تعلق ایشیاء پیسفیک خطہ سے ہے ، سالانہ کانفرنس ہے۔ علاوہ ازیں ایسے ممالک بھی اس کانفرنس میں شرکت کرسکتے ہیں جو خطہ کی سیکورٹی سے متعلق فکر مند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT