Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شان رسالتؐ میں گستاخی کی مرتکبگجراتی عورت فرار

شان رسالتؐ میں گستاخی کی مرتکبگجراتی عورت فرار

ملعون سونودانگرنے راجکوٹ میں چارمینار پولیس ٹیم کو چکمہ دیدیا
حیدرآباد 25 ستمبر (سیاست نیوز) شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والی ایک ملعون خاتون روڈی شیٹر حیدرآباد پولیس کی ٹیم کو چکمہ دے کر فرار ہوگئی۔ چارمینار پولیس اسٹیشن کی تین رکنی پولیس ٹیم سونو دنگر کے مکان واقع اکشرا نگر بندھ گلی راجکوٹ (گجرات) پہونچ کر اُسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اُنھیں معلوم ہوا کہ وہ پولیس ٹیم کی آمد سے قبل ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گجرات کے گندی گرام مالویہ نگر ، اے ڈیویژن اور بھکتی نگر پولیس اسٹیشنس میں سونو دنگر کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج ہیں اور کئی غیر ضمانتی وارنٹس بھی زیرالتواء ہیں۔ شان رسالت ﷺ میں گستاخانہ ریمارکس کا سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کے بعد شہر میں علماء و مشائخین نے اس ملعون کی گرفتاری کے لئے زبردست احتجاج کیا تھا۔ ساؤتھ زون پولیس نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے ملعون کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر مسٹر شیوا چندرا ، سب انسپکٹر مظفر اور ایک خاتون کانسٹبل پر مشتمل ٹیم کو گجرات کے شہر راجکوٹ روانہ کیا تھا تاکہ اُس کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ سونو دنگر وہاں سے فرار ہوگئی اور باور کیا جاتا ہے اُس نے اترپردیش میں پناہ لی ہے۔ خاتون روڈی شیٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A اور 295A دو فرقوں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ گجرات کی ملعون خاتون کی گرفتاری کے لئے ہرممکن جاری ہے اور اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چارمینار پولیس کی ٹیم نے راجکوٹ کے مختلف پولیس اسٹیشنس پہونچ کر ملعون خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ اکٹھا کیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT