Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شان رسالت ﷺ میں گستاخی ناقابل برداشت

شان رسالت ﷺ میں گستاخی ناقابل برداشت

بچکنڈہ /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم تعلیمات مدرسہ محمدیہ شیخاپور نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ شان رسالت ﷺ گستاخی ناقابل برداشت ہے ۔ ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناجائز اور حرام ہے ۔ اس طرح کے عمل کا شدید ردعمل ظاہر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس طرح کی ناجائز اور جذبات کو مجروح کرنے والی حرکتوں کو روکنے کیلئے منصوبہ بندی کریں ۔ حکومت کا فریض ہے کہ گستاخ کے مرکتب شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قانون کے تحت سخت سزادیں ۔ یہ خبر کسی علاقے کا یا گاؤں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے ۔ آج پوری دنیا میں باطل طاقتیں فرقہ پرست کا عروج ہوچکا ہے ۔ مولانا نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جماعت یا کوئی پارٹی کارہنے والا کیوں نہ ہو اگر اسلام اور حضورﷺ کی ذات گرامی پر کوئی غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کرے تو پوری دنیا کے مسلمان برداشت نہیں کرسکتے ۔ یہ دستوری حق ہے کہ ہر ایک اپنے اپنے مذہب پر چل سکتا ہے ۔ کسی کے خلاف کوئی آواز اٹھانے کی ضرورت نہیں ۔ اگر کوئی اسلام کے خلاف نازیبا باتیں کی جائے تو پوری دنیا میں احتجاج کیا جائے گا اور ظالموں کو سخت سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے گستاخانہ رسول ﷺ کملیش تیواری کو کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT