Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / شان مارش آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

شان مارش آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

ایڈیلیڈ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان مائیکل کلارک کی فٹنس پر ہنوز سوالیہ نشان لگا ہوا ہے لہذا آسٹریلیا نے شان مارش کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے جیسا کہ 9 ڈسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم ہندوستان کا سامنا کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹسٹ ٹیم میں شان مارش کو زائد بیٹسمین کے طور پر شامل

ایڈیلیڈ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان مائیکل کلارک کی فٹنس پر ہنوز سوالیہ نشان لگا ہوا ہے لہذا آسٹریلیا نے شان مارش کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے جیسا کہ 9 ڈسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم ہندوستان کا سامنا کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹسٹ ٹیم میں شان مارش کو زائد بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم جوکہ فلپ ہیوز کی حادثاتی موت کے صدمہ سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اکٹوبر 2002 ء میں اسٹیو اور مارک وا کے بعد اب مارش کی شمولیت کی بدولت مچل مارش کے ہمراہ وہ بھائیوں کی جوڑی بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT