Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / شاپس کو مزید 3 سال تک 365 دن کھلا رکھنے کی اجازت

شاپس کو مزید 3 سال تک 365 دن کھلا رکھنے کی اجازت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( آئی این این ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ میں دوکانات اور ادارہ جات کو سال کے تمام دنوں میں کھلے رکھنے کی اجازت میں مزید تین سال کی مدت کے لیے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے لیے چند شرائط ہوں گے ۔ ریاستی حکومت نے گذشتہ سال تلنگانہ میں دوکانات اور ادارہ جات کو 365 دن کھلے رکھنے کی اجازت دی تھی ۔ اس کے کامیاب عمل درآمد سے حوصلہ پاکر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس میں مزید تین سال تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چنانچہ اس سلسلہ میں جمعرات کو جی او نمبر 51 جاری کیا گیا اور 13 شرائط عائد کئے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT