Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہد آفریدی سے سلمان بٹ کی معذرت خواہی

شاہد آفریدی سے سلمان بٹ کی معذرت خواہی

لاہور کرکٹ اکیڈیمی میں ڈرامائی صورتحال ، جونیئر کی جذباتی درخواست پر آفریدی بھی پریشان
کراچی ۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ اسکام میں رسوائے زمانہ پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ نے اپنے سابق کپتان شاہد آفریدی سے آج شخصی طورپر معذرت خواہی کی جب لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈیمی میں یہ دونوں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ۔ سلمان بٹ نے جو 2010 ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی ٹسٹ سیریز کے کپتان تھے اور اسپاٹ فکسنگ اسکام منظرعام پر آیا تھا ۔ اس واقعہ کے عینی شاہدین کے مطابق زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو شاہد آفریدی این سی اے میں تربیت دے رہے ہیں جہاں سلمان کل شام آفریدی کے قریب پہونچ گئے اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان سے معذرت خواہی کرنے لگے ۔ یہ منظر دیکھنے والے ایک شخص نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’سلمان بٹ نے آفریدی سے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ بھی ہوا تھا اس پر سخت افسوس ہے اور انھیں ( بٹ کو ) چاہئے تھا کہ وہ آفریدی کامشورہ قبول کرلیتے ۔ انھوں نے پاکستان T20 کے کپتان سے خواہش کی کہ وہ انھیں اسپاٹ فکسنگ میں ان کے رول پر معاف کردیں۔ آفریدی ابتداء میں خاموش رہے لیکن بعد میں یہ صورتحال پر بظاہر بے چین ہوگئے اور دھیمی آواز میں سلمان بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں ‘‘ ۔ واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ پر سلمان بٹ اور ان کی ٹیم کے ساتھیوں محمد آصف اور محمد عامر پر آئی سی سی نے پانچ سال کے لئے پابندی عائد کی تھی اور بٹ برطانیہ کی جیل میں سزائے قید بھی کاٹ چکے ہیں۔ ان تینوں کے خلاف پانچ سالہ پابندی یکم ستمبر کو ختم ہوگئی ۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ تینوں کھیل سکتے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کیلئے اصلاح و بازآبادکاری پروگرام شروع کیا ہے اور یہ شرط مقرر کی ہے کہ وہ خود کو فرسٹ کلاس کھیل کیلئے کوالیفائی کریں ۔ اس پروگرام کے سبب فروری 2016 ء سے شروع ہونے والے کھیلوں میں ان تینوں کی واپسی کو خارج از بحث قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT