Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / شاہد آفریدی ٹوئنٹی 20 کے کپتان منتخب

شاہد آفریدی ٹوئنٹی 20 کے کپتان منتخب

کراچی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج بوم بوم آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کا کپتان بنایا ہے جوکہ 2016ء ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کی مختصر طرز کی کرکٹ میں قیادت کریں گے جبکہ مصباح الحق کو 2015ء ونڈے ورلڈ کپ تک ٹسٹ اور ونڈے کا کپتان برقرار رکھا ہے۔ دریں اثناء پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ میں نے کرکٹ کمیٹی اور تما

کراچی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج بوم بوم آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کا کپتان بنایا ہے جوکہ 2016ء ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کی مختصر طرز کی کرکٹ میں قیادت کریں گے جبکہ مصباح الحق کو 2015ء ونڈے ورلڈ کپ تک ٹسٹ اور ونڈے کا کپتان برقرار رکھا ہے۔ دریں اثناء پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ میں نے کرکٹ کمیٹی اور تمام ارکان سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دونوں کپتانوں شاہد آفریدی اور مصباح الحق سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی والی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف 5 اکٹوبر کو ٹوئنٹی 20 مقابلہ سے سیریز کا آغاز کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آغاز پر یہ محدود اوورس کا مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں رواں برس منعقدہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ناقص مظاہروں کے بعد محمد حفیظ نے قیادت سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد سے ہی آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کیلئے سب سے مضبوط دعویدار مانا جارہا تھا۔ ذرائع کے بموجب نوجوان صہیب مقصود کے نام پر بھی قیادت کیلئے غور کیا گیا لیکن آفریدی کو ان کے ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کے وسیع تجربہ کی بنیاد پر قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مئی 2011ء میں آفریدی کو اس وقت ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کی قیادت سے علحدہ کردیا گیا تھا جب بورڈ سے ان کے اختلافات ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT