Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہد آفریدی ایک بہترین کپتان :فلاور

شاہد آفریدی ایک بہترین کپتان :فلاور

شارجہ ۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شاہد آفریدی کو پاکستان میں جذباتی کھلاڑی کے طورپر جانا جا سکتا ہے لیکن پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اور زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے ان خیالات کے برعکس کہا ہے کہ کپتان اور آل راؤنڈر کو میڈیا میں غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔پاکستان  ٹوئنٹی20  کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک صحافی کے سوال کو ‘گٹھیا’ قرار دیا تھا جس کے بعد صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔ اینڈی فلاور کا ماننا ہے کہ آفریدی کو جیسے میڈیا پیش کیا جارہا ہے وہ اس سے بہت مختلف شخصیت ہیں۔گلف نیوز کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں فلاور نے کہا ہے  آفریدی بہترین کپتان ہیں اور وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کی دوسرے پیروی کرتے ہیں۔میں انھیں واضح طور پر جانتا ہوں، ان کے خلاف کئی برسوں تک کھیلتا رہا لیکن شہرت بعض اوقات گمرا کن بھی ہوسکتی ہے، جو کچھ آپ اخبار میں پڑھتے ہیں وہ بھی غلط ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT