Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / شاہد عباسی سے جنرل باجوہ کی ملاقات

شاہد عباسی سے جنرل باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور فوج سے متعلق امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ عباسی نے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مسلح افواج کے رول کی ستائش کی۔ وزیراعظم کے ایوان سے جاری بیان میںکہا گیا ہیکہ ’’پاکستانی فوج کے پیشہ ورانہ امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا‘‘۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر نواز شریف کے استعفیٰ کے بعد شاہد عباسی اس ماہ کے اوائل میں وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے تھے۔ باجوہ سے یہ ان کی پہلی رسمی ملاقات تھی۔

TOPPOPULARRECENT