Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہین نگر تالاب میں دینی مدرسہ کا طالب علم غرقاب

شاہین نگر تالاب میں دینی مدرسہ کا طالب علم غرقاب

حیدرآباد /14 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ بالاپور شاہین نگر کے قریب تالاب میں دینی مدرسہ کا طالب علم غرقاب ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس کے اعلی عہدیدار بالاپور پہونچ گئے ۔ تاہم رات دیر گئے تک بھی اس طالب علم گیارہ سالہ محمد فیض کی نعش کو برآمد نہیں کیا جاسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تالاب سے متصل آبادی میں مدرسہ کنزالعلوم میں زیر تعلیم تھا ۔ آج اس کے ساتھیوں نے جو اس واقعہ کے پولیس کے مطابق عینی شاہیدین بتائے گئے ہیں ۔ ان کے بیان کے مطابق پانی میں قرآن مجید کو دیکھ کر فیض نے اس سے کہا کہ وہ قرآن مجید کو پانی سے نکالے گا اور اس نے یہ کہتے ہوئے اپنا کرتا اتارا اور پانی میں چھلانگ لگادی ۔ جس کے بعد وہ پانی کے اندر ہوگیا ۔ جو واپس نہیں آیا جبکہ قرآن مجید کو مقامی عوام نے پانی سے حاصل کرلیا ۔ پولیس کی بھاری جمعیت اور غوطہ خوروں کی مدد سے آج دن بھر رات دیر گئے تک پانی میں فیض کی نعش کی تلاش کی گئی لیکن نعش برآمد نہ ہوسکی ۔ جبکہ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ صبح گیارہ بجے پیش آیا ۔ بالاپور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT