Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہین نگر سے ضبط شدہ اونٹ معاملت میں دو افراد گرفتار

شاہین نگر سے ضبط شدہ اونٹ معاملت میں دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شاہین نگر علاقہ سے ضبط شدہ اونٹوں کو پولیس نے محفوظ کردیا ہے اور دو افراد کی اس سلسلہ میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ ایل بی نگر زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ 34 سالہ انیس محمود قریشی ساکن مہدی پٹنم اور 34 سالہ نوشاد ساکن چارمینار متوطن اترپردیش کو گرفتار کرلیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہین نگر کے علاقہ میں 97 اونٹ کل رات ایک کارروائی کے دوران ضبط کیے گئے تھے ۔ اور آج اس سلسلہ میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ اونٹ راجستھان سے شہر منتقل کیے جارہے تھے اور یہاں ذبح کرنے کی غرض سے اونٹوں کو لایا جارہا تھا ۔ 15 ہزار روپئے میں ایک اونٹ خرید کر 100 روپئے فی کیلو گوشت فروخت کیا جارہا تھا ۔ کل اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے بتایا تھا کہ اونٹ کا گوشت بیرونی ممالک کو منتقل کیا جارہا ہے جب کہ آج ڈی سی پی نے کہا کہ اونٹ کا گوشت شاہین نگر اور آس پاس کے علاقوں میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT