Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہین نگر میں اونٹوں کی تعداد ضبط

شاہین نگر میں اونٹوں کی تعداد ضبط

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) شاہین نگر کے علاقہ میں پولیس نے بڑی تعداد میں اونٹوں کو ضبط کرلیا تاہم اس موقع پر پولیس کو سوائے اونٹوں کے کسی قسم کی کوئی اطلاع حاصل نہ ہوسکی اور پولیس نے اونٹوں کو ضبط کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ آیا اس مقام پر اونٹوں کو کس نے اور کس مقصد سے منتقل کیا ۔ جبکہ پولیس کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اونٹ ذبح کے مقصد سے لائے گئے تھے ۔اس خصوص میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونستھلی پورم مسٹر رویندر ریڈی نے بتایا کہ ضبط شدہ اونٹوں کو جل پلی نگر پنچایت کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان افراد کو پولیس شدت سے تلاش کر رہی ہے جنہوں نے اونٹوں کو شاہین نگر منتقل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT