Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہین نگر میں سارقین اور غیر سماجی عناصر کی سرگرمیاں عروج پر

شاہین نگر میں سارقین اور غیر سماجی عناصر کی سرگرمیاں عروج پر

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کا نواحی علاقہ پہاڑی شریف سارقوں کی سرگرمیوں اور غیر سماجی عناصر کی حرکتوں سے پھر ایک مرتبہ سرخیوں میں آگیا ۔ جہاں کل رات نامعلوم سارقوں نے میگا ڈریم سٹی کالونی میں 4 مکانات میں سرقہ کرتے ہوئے تقریباً 2 کروڑ روپئے مالیتی اشیاء اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ افسوس کہ ان مکانات میں سے ایک مکان میں شادی

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کا نواحی علاقہ پہاڑی شریف سارقوں کی سرگرمیوں اور غیر سماجی عناصر کی حرکتوں سے پھر ایک مرتبہ سرخیوں میں آگیا ۔ جہاں کل رات نامعلوم سارقوں نے میگا ڈریم سٹی کالونی میں 4 مکانات میں سرقہ کرتے ہوئے تقریباً 2 کروڑ روپئے مالیتی اشیاء اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ افسوس کہ ان مکانات میں سے ایک مکان میں شادی کا سامان اور ولیمہ کی رقم و سونا رکھا ہوا تھا ۔جس کو سارقوں نے لوٹ لیا ۔ پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئی یہ سنگین واردات پولیس کی موجودگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔ جہاں سارقوں نے ایک ہی ساتھ چار مکانات کو لوٹ لیاجبکہ پہاڑی شریف حدود میں سابق میں پولیس سائبرآباد نے کارڈن سرچ انجام دیا تھا ۔ باوجود اس کے سارقوں کے بلند حوصلے پہاڑی شریف پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں ۔ تاہم ان چوریوں پر پولیس کا بیان اپنی غلطی کو چھپانے اور پولیس کی مبینہ لاپرواہی کی پردہ پوشی کے مماثل الزامات کا سامنا کر رہا ہے ۔ چونکہ خود انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر وینکٹیشورلو نے کہاکہ 10 لاکھ روپئے نقد رقم اور 25 تولہ سونے کے زیورات کا سرقہ ہوا ۔ تاہم انسپکٹر کا خود کا بیان ہے کہ چوری چار مکانات میں ہوئی ۔

اس خصوص میں مسٹر عبدالباری جو چنہ بازار میں چپل کا شوروم چلاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مکان سے 16 لاکھ روپئے نقد رقم اور 40 تولہ طلائی زیورات کے علاوہ قیمتی سامان کا سرقہ کرلیا گیا ۔ ان کے گھر میں شادی کی تقریب تھی اور کل ولیمہ تقریب منعقد ہونے والی تھی اور رات میں بھی افراد خاندان شادی کی تقریب میں مصروف تھے ۔ جبکہ دوسرے متاثرہ شخص مکرم علی کا کہنا ہے کہ ان کے مکان سے 6 تولے طلائی زیورات اور 25 ہزار روپئے نقد رقم لوٹ لی گئی ۔ میگا ڈریم سٹی کالونی کے ایک اور متاثرہ شخص جلال الدین کا کہنا ہے کہ ان کے مکان سے 12 تولہ طلائی زیورات اور 50 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا اور عابد نامی شخص کے مکان سے 20 تولہ طلائی زیورات اور 10 ہزار نقد رقم سرقہ کرلی گئی ۔ تاہم پہاڑی شریف پولیس کا کہنا ہیکہ صرف 10 لاکھ اور 25 تولہ سونے کے سرقہ کی بات بتائی جارہی ہے ۔ سارقوں کے ان بلند حوصلوں سے عوام خوف و دہشت کا شکار ہیں ۔ مقامی عوام اور کالونی کے مکینوں کا الزام ہیکہ کالونی کو ترقی دینے والے افراد نے موثر سیکوریٹی فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ تاہم وہ بھی اپنے وعدہ سے انحراف کرگئے اور اس ڈیولپر کی مبینہ مجرمانہ غفلت سرقہ کا سبب بنی ہے ۔ مقامی عوام نے سائبرآباد کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقہ کی نگرانی میں اضافہ کریں اور پولیس کی چوکسی و گشت کو بڑھائیں چونکہ یہ ایک نوتشکیل شدہ کالونی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT