Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / شاہی امام کو وزیر اعظم کے چیلنج کو قبول کرنا چاہئے :یونائیٹڈ مسلم مورچہ

شاہی امام کو وزیر اعظم کے چیلنج کو قبول کرنا چاہئے :یونائیٹڈ مسلم مورچہ

نئی دہلی، 6جون(سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم مورچہ نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ چند دنوں قبل آنے والی خبر کے مطابق شاہی امام سید احمد بخاری نے وزیر اعظم سے ملنے کا وقت مانگا تھا جس کے جواب میں پی ایم او نے شاہی امام کو چیلنج بھرے انداز میں دو باتیں کہیں۔پہلی یہ کہ آپ اکیلے نہیں آئیں گے بلکہ وفد کی شکل میں آئیں۔ دوسری یہ کہ جومسلمانوں کے مسائل آپ اٹھارہے ہیں، اس کا حل بھی بتائیں۔اس تعلق سے آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تجویز کردہ باتوں پر شاہی سید احمد بخاری کو ایمانداری سے عمل کرنا چاہئے ۔انہوں نے مسلمانوں کے دو اہم مسئلے اٹھائے ہیں۔ ایک تحفظ کا اور دوسرا پسماندگی کا۔

TOPPOPULARRECENT