شاہی مسجد باغ عامہ کے مینجر کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری (سیاست نیوز) حکومت نے شاہی مسجد باغِ عامہ کے مینجر کی حیثیت سے یوسف خاں کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے گئے ۔ احکامات میں بتایا گیا ہے کہ یوسف خاں 5 اگست 2015 ء تک اس عہدہ پر برقرار رہے گے۔ انہیں کنٹراکٹ کے طور پر ماہانہ 10,900 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے حکومت سے اس سلسلہ میں سفارش کی تھی۔ انہوں نے مسجد کے باقاعدہ مینجر کے انتخاب کے لئے سرویس رولز تیار کرنے کی بھی سفارش کی ۔ واضح رہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود نے مکہ مسجد کے سپرنٹنڈنٹ کی تنخواہ میں اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ 20 ہزار روپئے کردیا ہے جبکہ دیگر ملازمین بشمول مکہ مسجد و شاہی مسجد کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز ابھی بھی زیر التوا ہے۔ دونوں مساجد کے ملازمین کی ماہِ ڈسمبر اور جنوری دو ماہ کی تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی گئی اور اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں دیکھی جارہی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ فینانس سے بجٹ کی منطوری تک تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود اپنے کسی ادارہ میں موجود رقم تنخواہوں کیلئے حاصل کرنے تیار نہیں جبکہ قواعد کے مطابق اس طرح کی گنجائش موجود ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو ملازمین کو جاریہ ماہ بھی تنخواہ سے محروم رہنا پڑسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT