Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاہ آباد میں جلسہ تقسیم انعامات

شاہ آباد میں جلسہ تقسیم انعامات

شاہ آباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : شاہ آباد میں اے سی سی کالونی کے کنڑا میڈیم اسکول شاہ آباد شریف میں تعلقہ سطح کا پرتھباکارنجی پروگرام کا کامیاب انعقاد ہوا ، نپاسی آر سی کی زیر صدارت عمل میں آیا جب کہ سابقہ اے سی سی فیاکٹری کے جنرل مینجر آر ترپاٹھی تھے پروگرام سکریٹری آپا راؤ کلکرنی نے پروگرام کا آغاز کیا ۔ شاہ آباد شریف کے

شاہ آباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : شاہ آباد میں اے سی سی کالونی کے کنڑا میڈیم اسکول شاہ آباد شریف میں تعلقہ سطح کا پرتھباکارنجی پروگرام کا کامیاب انعقاد ہوا ، نپاسی آر سی کی زیر صدارت عمل میں آیا جب کہ سابقہ اے سی سی فیاکٹری کے جنرل مینجر آر ترپاٹھی تھے پروگرام سکریٹری آپا راؤ کلکرنی نے پروگرام کا آغاز کیا ۔ شاہ آباد شریف کے تمام کنڑا اردو اساتذہ موجود تھے ۔ مرارجی دیسائی ٹرسٹ ایجوکیشن U.M.E پرائمری اور M.D.M ہائی اسکول کے انگلش میڈیم بچوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ قوالی میں شاہ آباد شریف گروپ کو انعام اول سے نوازا گیا ۔ نعت شریف کے لیے عثمان غنی کو انعام دوم جب کہ قرات کے لیے محمد اجمیر کو انعام اول سے نوازا گیا ۔ غزل کے لیے محمد شہباز کو انعام اول سے سرفراز کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض محمد امجد نے انجام دئیے۔ تحریر میں مودیا مہوین کو انعام اول سے نوازا گیا ۔ ہیڈ ماسٹر سائرہ شبیر نے تمام طلباء کو انعام اول و دوم سے سرفراز کیا ۔ جو اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ عبدالقیوم ٹرسٹی گلبرگہ شریف ہیڈ ماسٹر شیخ سائرہ شبیر نے بچیوں و بچوں کی بھی حوصلہ افزائی فرمائی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ صدر جلسہ ہونپا سی آر سی نے بہترین انداز میں صدارتی خطاب کیا ۔ ممتاز شاعر و سجادہ نشین حضرت علامہ اسحاق عظیم صابری حسانی قادری ، تسکین شاہ آبادی ، اقبال حسانی ( صحافی ) ، الیاس ہاشمی کو خصوصیت کے ساتھ اس پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT