شاہ آباد میں جلسہ عظمت اولیاء و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

شاہ آباد /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد میں تقاریب عرس حضرت بندہ نواز کے موقع پر جلسہ عظمت اولیاء و منقبتی و نعتیہ مشاعرہ ہند و پاک کے معروف صوفی شاعر و سجادہ نشین حضرت علامہ پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسانی قادری کی زیر نگرانی عمل میں آیا ۔ مہمانان خصوصی میں امین ناندیڑی ، علی عباس ، محمد فیروز ( دوبئی ) تھے ۔ اویسی شاہ آبادی نے

شاہ آباد /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد میں تقاریب عرس حضرت بندہ نواز کے موقع پر جلسہ عظمت اولیاء و منقبتی و نعتیہ مشاعرہ ہند و پاک کے معروف صوفی شاعر و سجادہ نشین حضرت علامہ پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسانی قادری کی زیر نگرانی عمل میں آیا ۔ مہمانان خصوصی میں امین ناندیڑی ، علی عباس ، محمد فیروز ( دوبئی ) تھے ۔ اویسی شاہ آبادی نے بندہ نواز پر استاد الشعراء حضرت علامہ صابر شاہ آبادی حسانی صدیقی کی منقبت سناکر خوب دادا حاصل کی ۔ مہمانان خصوصی امین ناندیڑی ، علی عباس ، سوامی ، محمد فیروز ( دوبئی ) و نگرانکار جلسہ و مشاعرہ شہزادہ ، پیرزادہ علامہ اسحاق عظیم صابری حسانی قادری نے عظمت اولیاء پر تقریر کی ۔ بعد ازاں نعتیہ و منقبتی مشاعرے میں الیاس ہاشمی اقبال حسانی اویس شاہ آبادی ، صبا شاہ آبادی ، تسکین شاہ آبادی ، محمد خلیل ، شکیل بدایونی ، امین ناندیڑی ، علی عباس ، محمد فیروز ( دوبئی ) شیونا کنڑا معروف شاعر ، سنگنا معروف ہندی شاعر اور نگرانکار جلسہ و مشاعرہ تقدس ماب حضرت سید محمد علامہ پیرزادہ اسحاق عظیم صابری حسانی قادری نے نعتیہ و منقبتی کلام سناکر خوب داد حاصل کی ۔ معروف جونئیر ثقلین حیدر ، پیرزادے نے شاندار نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ سجادہ نشین قبلہ نے سیلاب سے متاثرین اور ان کے خاندان کو راحت پہونچانے کیلئے خصوصیت کے ساتھ دعاء کی ۔ ناظمہ مشاعرہ نے عوام سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے خصوصیت سے درخواست فرمائی ۔ محمد فیروز ( دوبئی ) محمد امین ناندیڑی ، علی عباس ، شیونا ، روف سیٹھ سوامی اقبال حسانی ، محمد عارف ، عبدالغنی سیٹھ و دیگر شخصیتوں کے علاوہ سجادہ نشین حضرت علامہ اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی قادری نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT