Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاہ آباد میں جلسہ فیضان رمضان المبارک

شاہ آباد میں جلسہ فیضان رمضان المبارک

شاہ آباد ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جلسہ فیضان رمضان المبارک شاہ آباد شریف میں حضرت علامہ اخگرؒ شاہ آبادی رحمتہ اﷲ علیہ حسانیؒ صدیقیؒ میں ہند و پاک کے معروف صوفی شاعر و استاد سخن سجادہ نشین حضرت حافظ و قاری مولانا اسحاق عظیمؔ صابری حسانی قادری کی زیرنگران عمل میں آیا جبکہ مہمانان خصوصی فضل احمد جیلانی ، امین ناندیڑی ، عبدالج

شاہ آباد ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جلسہ فیضان رمضان المبارک شاہ آباد شریف میں حضرت علامہ اخگرؒ شاہ آبادی رحمتہ اﷲ علیہ حسانیؒ صدیقیؒ میں ہند و پاک کے معروف صوفی شاعر و استاد سخن سجادہ نشین حضرت حافظ و قاری مولانا اسحاق عظیمؔ صابری حسانی قادری کی زیرنگران عمل میں آیا جبکہ مہمانان خصوصی فضل احمد جیلانی ، امین ناندیڑی ، عبدالجبار (شارجہ) و عبدالرحیم تھے ۔ بین الاقوامی شاعر مجموعۂ حج نامہ ( منظوم ) حضرت علامہ صابرؒ شاہ آبادی حسانیؒ صدیقیؒ کے مشہور زمانہ کیسٹ ’’رحمتؐ تمام‘‘ سے جلسے کا آعاز و اختتام ہوا ۔ شکیل بدیوانی ، اقبال شفائی ، اویس شاہ آبادی ، تسکین شاہ آبادی نے کلام سناکر خوب دادا حاصل کی ۔ فیضان رمضان المبارک کے زیرعنوان مہمانان خصوصی فضل احمد جیلانی ، امین ناندیڑی ، عبدالجبار ( شارجہ) و عبدالرحیم کے علاوہ نگرانکار جلسہ سجادہ نشین حضرت قاری حافظ مولانا اسحق عظیمؔ صابری حسانی قادری نے خوب روشنی ڈالی اور ملک الشعراء حضرت علامہ صابر شاہ آبادی رحمتہ اﷲ علیہ حسانی صدیقیؒ کا کلام سناتے ہوئے بہت خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا ۔مشہور ناظم اعلیٰ پیرزادہ اقبال حسانی نے نظامت کی ۔ سلام فاتحہ و دُعا پر اختتام ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT