Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہ آباد میں دو افراد کی خودکشی

شاہ آباد میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) شاہ آباد کے علاقہ میں دو افراد نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ دو علحدہ واقعات شاہ آباد حدود میں پیش آئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ملیش جو پیشہ سے کسان تھا ۔ اس نے 4 مئی کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 48 سالہ نرسوجی جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ اس نے 2 مئی کے دن انتہائی اقدام کرلیا اور اس شخص نے بھی نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا تھا اور آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

TOPPOPULARRECENT