Saturday , December 15 2018

شاہ آباد میں سڑک کے تعمیری کام کا افتتاح

شاہ آباد(چیوڑلہ) ۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیرات کیلئے بڑی حد تک کوششیں کررہی ہے ۔ یہ بات ایم ایل سی نریندر ریڈی نے کہی ۔ شاہ آباد منڈل کے موضع ناگر گوڑہ سے تروملا پور تک سڑک کی تعمیر کے کام کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایل سی نریندر ریڈی نے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں عوام کی سہولت کیل

شاہ آباد(چیوڑلہ) ۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیرات کیلئے بڑی حد تک کوششیں کررہی ہے ۔ یہ بات ایم ایل سی نریندر ریڈی نے کہی ۔ شاہ آباد منڈل کے موضع ناگر گوڑہ سے تروملا پور تک سڑک کی تعمیر کے کام کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایل سی نریندر ریڈی نے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں عوام کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے حکومت بڑی حد تک دلچسپی رکھتی ہے ۔ شاہ آباد منڈل کے مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے زائد از 12کروڑ روپئے کی رقم منظور ہونے کا ایم ایل سی نریندر ریڈی نے انکشاف کیا ۔ اس موقع پر شاہ آباد زیڈ پی ٹی سی ممبر لکشمی ‘ ایم پی پی پٹنم شیٹی جیوتی و قائدین مدھوسدن ریڈی ‘ نرسمہا گوڑ ‘ راجندر گوڑ ‘ ایم پی ٹیز و سرپنچس و دیگر موموجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT