Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاہ آباد میں عرس کا انعقاد

شاہ آباد میں عرس کا انعقاد

شاہ آباد ( چیوڑلہ ) ۔9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد منڈل مستقر پر حضرت پہلوان شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ کی عرس شریف کی تقاریب کا صندل مالی کی رسم کے انجام دہی کے ساتھ شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی نریندر ریڈی نے عرس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

شاہ آباد ( چیوڑلہ ) ۔9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد منڈل مستقر پر حضرت پہلوان شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ کی عرس شریف کی تقاریب کا صندل مالی کی رسم کے انجام دہی کے ساتھ شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی نریندر ریڈی نے عرس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے قومی یکجہتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ نریندر ریڈی نے کہا کہ حضرت پہلوان شاہ ولیؒ کی درگاہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ درگاہ شریف کی ترقی کیلئے رقم کی منظوری کی جانب توجہ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم بھائی چارگی کو ہمیشہ زندہ رکھیں ۔ اس موقع پر سرپنچ وینکٹ یادو ، ایم پی ٹی سی ممبر ستیہ نارائنا کے علاوہ محمد عبدالمتین ، عبدالرشید ، افسر خان ، توفیق ، عبدالوحید ، محمد یوسف ،محمد بشیر ، محمد طاہر ، محمد شفیع ، محمد اکرم ، محمد عمران و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT