Thursday , December 13 2018

شاہ آباد میں پاگل کتوں کا حملہ

شاہ آباد۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاگل کتوں نے 47افراد کو جن میں بچے ، بڑے اور خواتین بھی شامل ہیں کاٹ دیا ۔ یہ واقعات اسکولوں کو جاتے وقت پیش آئے۔ زخمی افراد میں شاہ آباد شریف کے محلہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں ۔ جنرل ہاسپٹل شاہ آباد میں ڈاکٹر احمد پٹیل اور عبدالرب سابق چیرمین نے دواخانہ جاکر میونسپل کونسل شاہ آباد سے

شاہ آباد۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاگل کتوں نے 47افراد کو جن میں بچے ، بڑے اور خواتین بھی شامل ہیں کاٹ دیا ۔ یہ واقعات اسکولوں کو جاتے وقت پیش آئے۔ زخمی افراد میں شاہ آباد شریف کے محلہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں ۔ جنرل ہاسپٹل شاہ آباد میں ڈاکٹر احمد پٹیل اور عبدالرب سابق چیرمین نے دواخانہ جاکر میونسپل کونسل شاہ آباد سے موجودہ چیرمین گریش کمنور اور کمشنر بلدیہ سے جلد از جلد دواؤں اور انجیکشن کا انتظام کرکے 20بچوں کو گلبرگہ جنرل ہاسپٹل بھیج دیا گیا۔ شاہ آباد شریف میں ایک عجیب خوف کا ماحول بن گیا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے اعلان بھی کیا گیا کہ بچوں کی حفاظت کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ چیرمین ،

کمشنر عبدالرب، ڈاکٹر احمد پٹیل شاہ آباد سرکل انسپکٹر وجئے کمار اور پولیس ٹیم نے فوراً دواخانہ پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی اور سہولتیں پہنچائیں۔ رات 10بجے تعلقہ میڈیکل آفیسر شاہ آباد کے ایم ایل اے جی رام کرشنا اور الیاس ہاشمی ، ڈاکٹر عبدالرشید ، ہاشم خان و دیگر شخصیتوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت کثیر تعداد میں دواخانہ پہنچ کر مریضوں کی عیادت جنہیں کتوں نے بری طرح سے زخمی کیا ہے۔ آج بلدیہ کی جانب سے پھر اعلان کیا گیا کہ اپنے بچوں کی خصوصی طور پر حفاظت کریں اور زخمیوں کیلئے جنرل ہاسپٹل پہنچ کر دوائیں وغیرہ فراہم کی۔ تمام مدارس کو آج چھٹی دی گئی۔ کتوں نے غریب بچوں کو کاٹا ہے۔ اس لئے عبدالرب سابق چیرمین نے جی رام کرشنا ایم ایل اے سے درخواست کی کہ جملہ زخمیوں کو اپنے فنڈ سے امداد فراہم کریں۔

سڑک حادثہ میں 7افراد ہلاک
محبوب نگر۔/20اگسٹ، ( این ایس ایس ) ضلع محبوب نگر میں آج پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 7افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ دیگر 4شدید زخمی ہوگئے جب ایک تیز رفتار لاری پاسنجر آٹو سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ منگوڑ منڈل میں پیش آیا۔ ایک لاری حیدرآباد سے رائچور کی سمت جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے آٹو سے متصادم ہوگئی۔ حادثہ میں 7آٹو مسافر ہلاک ہوگئے۔ شدید زخمیوں کو قریبی دواخانوں میں شریک کروادیا گیا۔ سرکل انسپکٹر مکتھل مسٹر وینکٹیشورلو نے یہ اطلاع دی۔ دریں اثناء اس حادثہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT