Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شاہ آباد میں جلسہ و جلوس میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

شاہ آباد میں جلسہ و جلوس میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

شاہ آباد۔ 12؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ شاہ آباد میں جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں آیا۔ محمد ابراہیم ملت نگر میں مختلف شخصیتوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ شاہ آباد شریف بلدیہ چیرمین گریش کمنورکر سرکل انسپکٹر وجئے کمار، معین الدین عرف چنو، محمد رفیق کاروباری سابقہ چیرمین بلدیہ شاہ آباد شریف، تسکین شاہ آبادی،

شاہ آباد۔ 12؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ شاہ آباد میں جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں آیا۔ محمد ابراہیم ملت نگر میں مختلف شخصیتوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ شاہ آباد شریف بلدیہ چیرمین گریش کمنورکر سرکل انسپکٹر وجئے کمار، معین الدین عرف چنو، محمد رفیق کاروباری سابقہ چیرمین بلدیہ شاہ آباد شریف، تسکین شاہ آبادی، الیاس ہاشمی و دیگر مقامی اہم شخصیتوں کی گلپوشیاں کی گئیں اور شالیں اُڑائی گئیں۔ تسکین شاہ آبادی نے قرأت و نعت شریف سناکر خوب داد حاصل کی۔ جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یہاں سے ہوتا ہوا صابری خورشید محلہ پہنچا۔ مختلف محلوں سے نکالے گئے جلوس اس مرکزی جلوس میں شامل ہوکر تلاوت مولانا ہدایت اللہ رضوی کے بعد الیاس ہاشمی نے نذرانۂ عقیدت سناکر داد و تحسین حاصل کی۔ شاہراہوں سے گزرتے ہوئے اس مرکزی جلوس میں مولانا اسحاق عظیم صابری حسانی قادری، غلام نبی، اقبال عثمانی، تسکین شاہ آبادی، ڈاکٹر بیگ، عبدالنبی، میر حسن (دبئی)، کامریڈ مختار قادری، انور، ڈاکٹر احتشام راج محمد، محمد ابراہیم، محمد یعقوب، عبدالقدیر، عبدالوہاب خان و دیگر کئی معتبر شخصیتوں کے علاوہ الحاج محمد اقبال قادری سینئر و معروف (کرناٹک) قائد کانگریس و رکن ریلوے بورڈ حکومت ہند (سابقہ) عبدالرب سابقہ چیرمین، اعجاز پٹیل سابقہ چیرمین، محمد مزمل سابقہ چیرمین، ڈاکٹر رشید، ڈاکٹر احمد انجینئر کے علاوہ اساتذہ شامل تھے۔ اس شاندار جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہندو۔ مسلم شخصیتوں کے علاوہ جی رام کرشنا ایم ایل اے شاہ آباد، ڈی ایس پی سرکل انسپکٹر وجئے کمار انگشٹی تاجر وغیرہ بھی شامل رہے۔ خصوصیت کے ساتھ معروف قائد کرناٹک (کانگریس) الحاج محمد اقبال قادری کی ایم ایل اے شاہ آباد و دیگر ہندو۔ مسلم برادری نے گلپوشی فرمائی۔ شعراء، علماء، مشائخین نے بھی شرکت کی۔ سیرت کمیٹی شاہ آباد شریف کے اس جلوس میں مختلف انداز کی جھانکیاں ہزاروں لوگوں نے دیکھی۔ جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا صابری خورشید محلہ پہنچا۔ اس نورانی جلوس کے اختتام کے بعد طعام کا انتظام کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT