Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / شاہ بھوٹان باپ بننے والے ہیں

شاہ بھوٹان باپ بننے والے ہیں

تھمپو 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شاہ بھوٹان جگمے کھیرنا مگیل وانگچوک نے آج اعلان کیاکہ اُن کی اہلیہ اُمید سے ہیں اور کہاکہ اس طرح وہ پہلی بار باپ بننے والے ہیں اور اُن کی اہلیہ ماں اور ملک کے تخت و تاج کو وارث مل جائیگا۔ اس خبر نے ملک میں خوشیوں کی لہر دوڑا دی ہے۔ نامگیل کی عمر 35 سال اور اُن کی اہلیہ رانی جیٹسن پیما کی عمر 25 سال ہے۔ اخبار کوئنسیل نے کہا کہ بھوٹان کی شاہی حکومت کو بالآخر وارث ملنے والا ہے۔ بھوٹانی عوام نے کل ہی مملکت کے چوتھے کنگ جگمے سنگئے وانگچوک کی 60 ویں سالگرہ بڑے زور و شور سے منائی اور اس موقع پر مملکت میں ایک روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT