Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / شاہ رخ خان ابرام کو ہاکی کھلاڑی بنانے کے خواہاںِ

شاہ رخ خان ابرام کو ہاکی کھلاڑی بنانے کے خواہاںِ

کولکتہ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو ہاکی کھلاڑی بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ابرام نے ابھی کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی، وہ فٹبال کھیلتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ ہندوستان کیلئے فیلڈ ہاکی کھیلے۔واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پہلے میچ میں 5 سالہ ابرام بھی بڑی بہن سوہانا کے ہمراہ موجود تھا۔ شاہ رخ خان نے کے کے آر کے شائقین سے نئے کپتان دنیش کارتک کی مکمل طور پر حمایت کرنے کی درخواست بھی کی۔یادرہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ہے اور وہ کالج کے زمانے میں ہاکی بھی کھیلا کرتے تھے اس لئے امید کی جارہی ہے وہ ابرام کو ہاکی کھلاڑی بنانا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT