Saturday , November 17 2018
Home / تفریح / شاہ رخ خان اب سال میں تین فلمیں کریں گے

شاہ رخ خان اب سال میں تین فلمیں کریں گے

شاہ رخ خان سال میں ایک ہی فلم کرنے کی اپنی عادت بدلنے جارہے ہیں۔ زیرو کے بعد وہ سلیوٹ تو کریں گے ہی اس کے علاوہ ان کے کھاتے میں دو اور فلمیں آچکی ہیں۔ ان میں سے ایک یش راج بینر تلے ہے اور دوسری وہ شری رام راگھون کے ساتھ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یش راج بینر تلے بننے والی ان کی اپ کمنگ فلم کو حبیب فیصل ڈائرکٹ کریں گے۔ دو دونی چار اور عشق زادے فیم حبیب فیصل نے حال ہی میں ہوم نامی ویب سیریز ڈائرکٹ کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک رومانٹک کامیڈی اسکرپٹ بھی ڈیولپ کی ہے۔ اس بارے میں وہ بہت جلد آفیشل انوسٹمنٹ کریں گے۔ بہرحال امید ہے کہ وہ اس فلم سے پہلے یش راج بینر کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ وہیں شری رام راگھون شاہ رخ کے ساتھ تھرلر فلم کریں گے۔ راضی کی کامیابی کے بعد اس زونر کی فلموں کو لے کر پروڈیوسرس اور ڈسٹری بیوٹرس میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کی فلموں کے سٹیلائٹ حقوق بڑی قیمتوں پر فروخت ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں شاہ رخ کے قریبی لوگوں نے انہیں ایک بار پھر تھرلر فلم کرنے کے لئے کنونس کیا ہے۔ پہلی فلم بازیگر کے بعد انہوں نے بہت کم خالص تھرلر فلمیں کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT