Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ خان دوبئی کے سیاحتی پراجکٹ کو پروموٹ کریں گے

شاہ رخ خان دوبئی کے سیاحتی پراجکٹ کو پروموٹ کریں گے

دوبئی سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے دوبئی ٹورزم کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے سیاحتی شعبہ میں دوبئی شہر کو پروموٹ کرنے کے لئے متعدد شارٹ فلموں کی تیاری سے اتفاق کرلیا ہے۔

اس پراجکٹ کے ذریعہ 51سالہ اداکار کی دنیا بھر میں موجود پرستاروں کو متوجہ کیاجائے تاکہ وہ دوبئی کی سیاحت او رشعبہ سیاحت میں متعددپیشکشوں سے استفادہ کرتے ہوئے دوبئی کی سیاحت کی جانب راغب ہوں۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہاکہ دوبئی ان کے دوسرے وطن کی طرح ہے۔ وہ یا تو اپنی شوٹنگ کے لئے یہاں آتے ہیں یا خاندان کے ساتھ تعطیلات گذارنے۔

دونوں ہی صورتوں میں وہ خود کو اس شہر سے جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ تیار کی جانے والی مختصر فلموں کو دوبئی کے مختلف سیاحتی چیانلس پر ڈسمبر کے مہینہ میں ریلیز کیاجائے گاجس کا سلسلہ ایک سال تک جاری رہے گاجس کے تحت بالی ووڈ کے اشتراک سے ہمہ رخی پراجکٹس چلائیں گے

TOPPOPULARRECENT