Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / شاہ رخ خان لاس اینجلس ایرپورٹ پر روک دیئے گئے

شاہ رخ خان لاس اینجلس ایرپورٹ پر روک دیئے گئے

Bollywood superstar Shahrukh Khan speaks during the release of Sania Mirza's autobiography 'Ace Against Odds' in Hyderabad, India, Wednesday, July 13, 2016. The book is co authored by Sania's father Imran Mirza and Journalist Shivani Gupta.(AP Photo/Mahesh Kumar A.)

نائب وزیر خارجہ امریکہ نشادیسائی جسوال اور امریکی سفیر برائے ہندوستان رچرڈ ورما کی معذرت خواہی

لاس اینجلس ۔ /12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو ایک بار پھر امریکہ کے ایرپورٹ پر روک دیا گیا ۔ یہ گزشتہ 7 سال میں تیسری مرتبہ ہے کہ شاہ رخ خان کو امریکی امیگریشن عہدیداروں نے ملک کے ایرپورٹس پر روکا ہے ۔ جس پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے سوشیل میڈیا پر تحریر کیا کہ وہ دنیا کی صورتحال کے پیش نظر صیانتی انتظامات کا احترام کرتے ہیں لیکن ہر بار امریکی امیگریشن کی جانب سے انہیں روک دینا بہت ناگوار عمل ہے ۔ نائب وزیر خارجہ امریکہ برائے جنوبی وسطی ایشیاء نشادیسائی جسوال نے ایرپورٹ پر شاہ رخ خان کو درپیش رکاوٹ پر معذرت خواہی کی ہے ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکی سفیر برائے ہندوستان رچرڈ ورما نے بھی بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو دو گھنٹے تک لاس اینجلس ایرپورٹ پر امریکی امیگریشن عہدیداروں کی جانب سے روک دینے پر معذرت خواہی کی ۔
امریکہ میںشاہ رخ خاں کو محروس کردیئے جانے پر ممتابنرجی کا شدید ردعمل
کولکتہ ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج امریکہ میں لاس اینجلس طیرانگاہ پر بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کو 2 گھنٹوں تک محروس کردینے کے واقعہ کو انتہائی بدبختانہ اور شرمناک قرار دیاہے اور کہا کہ فلمی اداکار کو ہراساں کئے جانے کی اطلاع پر مجھے صدمہ پہنچا ہے۔ حفاظتی اور احتیاطی اقدامات (سیکوریٹی) اپنی جگہ ہے لیکن ایک مشہور شخصیت کے ساتھ توہین آمیز رویہ بدبختانہ ہے۔ شاہ رخ خاں امریکہ میں پالے یونیورسٹی  کے دورہ پر روانہ ہوئے تھے۔ لاس اینجلس طیرانگاہ پر محروس کردیا گیا اور 2 گھنٹوں کے بعد ایمیگریشن کلیرنس دیا گیا۔ امریکہ کے طیرانگاہ پر ایمیگریشن حکام نے تیسری مرتبہ شاہ رخ خاں کو شک کی بنیاد پر روک لیا تھا جس سے فلمی اداکار نے سماجی میڈیا پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ دریں اثناء ہندوستان میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے مذکورہ واقعہ پر خان سے اظہارمعذرت کیا ہے اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعہ کی روک تھام کیلئے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT