Wednesday , January 23 2019

شاہ رخ خان کی سچن کی فلم کیلئے نیک تمنائیں

نئی دہلی ۔19 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن تنڈولکر کی 26 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’’سچن اے بلین ڈریمس ‘‘ کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا جس پر سچن تنڈولکر نے جذباتی جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ سچن نے اپنے بیان میں ٹوئٹ کیا کہ ’’زندگی میں ہار نہ ہوتی تو کوئی کبھی جیتتا نہیں اور کچھ سیکھتا بھی نہیں ‘‘ ۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں میں رجنی کانت اور مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں۔
ویٹوری کی جانب سے گیل اور چہل کی ستائش
راجکوٹ ۔19 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور کے کوچ ڈینیل ویٹوری نے کرس گیل کی جانب سے 38 گیندوں میں 77 رنز اور 10,000 رنز کی تکمیل کے علاوہ اسپنر یوزویندرا چہل کی شاندار بولنگ کی ستائش کی جن کی بدولت بنگلور کی ٹیم نے گجرات کے خلاف 21 رنز کی اہم کامیابی حاصل کی ۔ اس مقابلے میں غیرحاضر رہنے والے اے بی ڈی ویلیرس کے متعلق اُمید ظاہر کی کہ وہ جلد صحتیاب ہوکر آئندہ مقابلے میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT