Monday , November 20 2017
Home / تفریح / شاہ رخ خاں کی سالگرہ پر سلمان خان کی مبارکباد

شاہ رخ خاں کی سالگرہ پر سلمان خان کی مبارکباد

ممبئی۔/3نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر سلمان خاں کل رات دیر گئے اچانک دوست کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے ان کی قیامگاہ پہنچ گئے ۔ اگرچیکہ فلمی صنعت میں کرن ۔ ارجن کی جوڑی سے مشہور ان اداکاروں میں اختلافات اور رنجشیں بھی پیدا ہوگئیں لیکن گزشتہ سال سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خاں نے شرکت کرکے دوستی کیلئے راہ ہموار کی تھی۔ اگرچیکہ عامر خان نے ٹوئیٹر پر شاہ رخ خاں کو مبارکباد پیش کی ہے لیکن سلمان خان نے بہ نفس نفیس ان کی قیامگاہ پہنچ کر پرجوش انداز میں گلے سے لگالیااور مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فلمی دنیا میں آج بھی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کا غلبہ ہے لیکن ان خانس میں پیشہ ورانہ رقابت پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT