Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / شاہ رخ نے چھوٹے بیٹے ابرام کی سالگرہ طیارہ میں منائی

شاہ رخ نے چھوٹے بیٹے ابرام کی سالگرہ طیارہ میں منائی

ممبئی ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کی تیسری سالگرہ ممبئی لوٹتے ہوئے ایک طیارہ میں منائی۔ ابرام کی پیدائش سروگیسی (مادر مستعار) کے ذریعہ 27 مئی 2013ء کو ہوئی تھی۔ ابرام کا ایک بڑا بھائی آرین اور بہن سہانا بھی ہیں۔ اپنے ٹویٹر پر شاہ رخ خان نے ابرام کو طیارہ میں سالگرہ منانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کہ طیارہ میں کیک مل جائے گا اور اگر نہیں ملا تو اس کے کسی متبادل سے کام چلالیا جائیگا۔ سب کا منہ میٹھا کرنا ضروری ہے۔ شاہ رخ خان آخری بار یش راج فلمز کی ’’فین‘‘ میں دیکھے گئے تھے لیکن فلم نے کوئی خاص بزنس نہیں کیا جبکہ ان کی آنے والی فلم رئیس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جس میں ان کے ساتھ نواز الدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اہم رول ادا کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT