Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / شاہ رخ کی سالانہ آمدنی، سلمان خان سے بھی زیادہ فوربس میگزین کی تازہ فہرست میں انکشاف

شاہ رخ کی سالانہ آمدنی، سلمان خان سے بھی زیادہ فوربس میگزین کی تازہ فہرست میں انکشاف

نئی دہلی۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہ رخ خاں نے پھر ایک بار ہندوستان میں سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں اول مقام پالیا ہے ، ان کی آمدنی جاریہ سال 257.5 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ سلمان خاں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ فوربس میگزین میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خاں گزشتہ سال اپنے دوست اورپیشہ ورانہ حریف سلمان خان سے پیچھے ہوگئے تھے اور پھسل کر تیسرے مقام تک جاگرے۔ فوربس نے اپنے سالانہ ہندوستان کی ممتاز شخصیتوں کی فہرست برائے 2015 میں یہ انکشاف کیا ہے ۔ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خاں کو کل ممبئی ہائی کورٹ نے بری کردیئے جانے کے ایک دن بعد یہ فہرست منظر عام پر آئی ہے۔ فوربس کی تازہ فہرست کے مطابق سلمان خان کی آمدنی 202.75کروڑ روپئے ہے جو کہ شاہ رخ خاں کی آمدنی سے 50کروڑ کم ہے اور امیتابھ بچن گزشتہ سال دسرے مقام پر تھے لیکن جاریہ سال تیسرے مقام پر آگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT