Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / شاہ رُخ خاں کو انڈر ورلڈ کی دھمکی ، سکیورٹی میں اضافہ

شاہ رُخ خاں کو انڈر ورلڈ کی دھمکی ، سکیورٹی میں اضافہ

ممبئی۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کی سکیورٹی میں ممبئی پولیس نے اضافہ کردیا ہے، کیونکہ بالی ووڈ بادشاہ کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔ ہفتہ کی رات جوہو میں فلم پروڈیوسر علی مورانی کی رہائش گاہ کے باہر گیانگسٹر روی پجاری کے آدمیوں نے 5 راؤنڈ فائرنگ کی ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے شاہ رخ خاں کی سکیورٹی

ممبئی۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کی سکیورٹی میں ممبئی پولیس نے اضافہ کردیا ہے، کیونکہ بالی ووڈ بادشاہ کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔ ہفتہ کی رات جوہو میں فلم پروڈیوسر علی مورانی کی رہائش گاہ کے باہر گیانگسٹر روی پجاری کے آدمیوں نے 5 راؤنڈ فائرنگ کی ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے شاہ رخ خاں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا چونکہ ان کے مورانی برادرس سے اچھے مراسم ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شاہ رخ خاں بھی گیانگسٹر کا نشانہ بن سکتے ہیں، کیونکہ حالیہ دِنوں میں انڈرورلڈ نے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیتوں سے رقم کا جبری مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روی پجاری بالی ووڈ کی اہم شخصیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی شہرت کا خواہاں ہے۔ جوہو پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کے بموجب جس وقت انڈر ورلڈ کے آدمیوں نے فائرنگ کی اس وقت علی اور کریم مورانی ملک سے باہر تھے۔ مورانی برادرس نے ’’چینائی ایکسپریس‘‘، ’’راجہ ہندوستانی‘‘ اور ’’دَامنی‘‘ کے علاوہ کئی کامیاب فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT