Tuesday , December 19 2017
Home / سیاسیات / ’’شاہ زادہ کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے‘‘

’’شاہ زادہ کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے‘‘

احمدآباد عدالت کے عبوری حکم کے بعد راہول کا ریمارک
نئی دہلی ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کے بارے میں شائع شدہ مضمون کی بنیاد پر مزید رپورٹوں کی نشر و اشاعت سے وائر نیوز کو عدالت کی طرف سے روک دیئے جانے کے بعد کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ شاہ زادہ کے بارے میں اب نہ تو وہ خود کچھ کہیں گے اور نہ ہی دوسروں کو کہنے دیں گے۔ راہول گاندھی نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا کہ ’’متروں (دوستو) ’’شاہ زادہ‘‘ کے بارے میں نہیں بولوں گا اور نہ ہی دوسروں کو کچھ بولنے دوں گا‘‘۔ راہول دراصل احمدآباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ عبوری حکم کا حوالہ دے رہے تھے جو بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کی طرف سے وائر نیوز کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے فوجداری مقدمہ کے ضمن میں جاری کیا گیا ہے۔ زادی، زادہ اور زادے فارسی الفاظ ہیں جو بادشاہ کے بیٹے اور بیٹوں کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ راہول اور کانگریس اس مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھارہے ہیں۔ مرکز میں ایک سرکردہ قانونی افسر اور ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اس مقدمہ میں جئے شاہ کی وکالت کررہے ہیں، جس پر طنز کرتے ہوئے راہول نے قبل ازیں ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ ’’شاہ زادہ کو ریاست سے قانونی مدد پہنچائی جارہی ہے۔ ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔ یہ کولاوری ڈا کیوں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT