Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان، ساحل فرانس پر گرمائی تعطیلات گذارینگے

شاہ سلمان، ساحل فرانس پر گرمائی تعطیلات گذارینگے

ولاؤرس ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین شریفین سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تین ہفتہ کی گرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے 1000 رکنی شاہی قافلے کے ساتھ آج دوپہر فرانس کے پرشکوہ تفریحی ریویرا ساحل پر پہنچیں گے۔ ان کی یہ سیروسیاحت مقامی معیشت کیلئے ایک نعمت غیرمترقبہ سے کم نہ ہوگی لیکن شاہی سیاحوں کی حفاظت کیلئے سخت ترین انتظامات کے علاوہ تفریحی ساحل پر عوامی داخلہ پر امتناع کے سبب مقامی عوام میں برہمی بھی پیدا ہوچکی ہے۔ شاہ سلمان اور ان کے قریبی درباری مصاحبین اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اینٹی بیس اور مارسیلس کے درمیان ایک کیلو میٹر طویل ساحلی پٹی پر واقع اپنے خانگی ویلا میں قیام کریں گے۔ شاہی قافلے کے مابقی 700 افراد کانس کی عالیشان ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT