Tuesday , August 21 2018
Home / Top Stories / شاہ سلمان اور شہزادہ ولید کی تصویر وائرل

شاہ سلمان اور شہزادہ ولید کی تصویر وائرل

ریاض۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلنے 32 کے دوران سعودی عرب میں رائج تلواروں کے روایتی رقص کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ شہزادہ ولید بن طلال اور شہزادہ متعب بن عبداللہ کی ہنستی مسکراتی تصاویر عرب میڈیا میں وائرل ہوگئیں۔ قطر کے ماتحت ای ویب سائٹ پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپگینڈے اور من گھڑت افواہوں کی قلعی کھل گئی۔ تلواروں کا رقص کئی گھنٹے جاری رہا۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ اور شہزادہ ولید بن طلال، شاہ سلمان کے ساتھ ہنستے مسکراتے بات چیت کرتے رہے۔ معروف تبصرہ نگار ابن عوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ ان دو تصاویر نے کروڑوں ڈالر، سینکڑوں اخباری رپورٹوں اور گھنٹوں پر مشتمل سینکڑوں پروگراموں کو چند لمحوں میں بے معنی بنادیا۔

TOPPOPULARRECENT