Tuesday , December 11 2018

شاہ سلمان سے جان مکین کی ملاقات

ریاض ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ میں امریکی سینیٹ کے سینیر رکن اور سابق شکست خوردہ صدارتی امیدوار جان مکین نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں وزیرمملکت ڈاکٹر مسعد بن محمد العبین ،وزیر خارجہ عادل الجبیر اور الریاض میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل سمیت بعض اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT